the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



امریکہ اور نیٹو نے شام میں روسی فوج کی موجودگی کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک اعلیٰ دفاعی عہدیدار نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ روس شام کے لیے فوجی رسد کی فضائی ترسیل کر رہا ہے جو ان کے بقول ’’غیرمفید‘‘ ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربے نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان کے پاس شام میں روسی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں مگر کہا کہ’’یہاں روس کے عزائم غیر واضح ہیں۔‘‘

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اس مسئلے پر اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

’’انہوں نے شام میں روس کی فوجی سرگرمیوں یا کہہ لیں کہ فوج میں اضافے کی خبروں کے بارے میں اپنے تحفظات کو دہرایا اور بالکل واضح کیا کہ اگر یہ خبریں درست ہیں اور ان کی تصدیق ہو گئی تو اس سے شام میں مزید تشدد اور مزید عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔‘‘

وائٹ ہاؤس کے ترجمان ایرک شلوٹز



نے بھی نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ان خدشات کا ذکر کیا۔

ادھر پراگ میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینس سٹولٹنبرگ نے بھی روس کی جانب سے شام میں فوجی اور جنگی طیارے تعینات کرنے پر اسی قسم کے خدشات کا اظہار کیا۔

’’یہ اس مسئلے کو حل کرنے میں مدد نہیں دے گا۔ میرا خیال ہے کہ ہمیں شام میں جنگ کا سیاسی حل تلاش کرنے کی کوششوں کی حمایت کرنی چاہیئے۔‘‘

روسی وزارت دفاع کی ترجمان ماریا سخاروفا نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ ’’روس کے فوجی ماہرین‘‘ شامی فوج کو روسی ہتھیاروں اور دیگر ساز و سامان کے استعمال کی تربیت دینے کے لیے شام میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس نے شام کے ساتھ اپنے تکنیکی فوجی تعاون کو کبھی خفیہ نہیں رکھا اور ’’دوطرفہ معاہدوں کے تحت طویل عرصہ سے ہتھیار اور فوجی ساز و سامان فراہم کرتا رہا ہے۔‘‘

سخاروفا نے کہا کہ شامی فوج کو روسی ساز و سامان ’’دہشتگردی سے نمٹنے کی غرض سے دیا جاتا ہے جس کا خطرہ شام اور عراق میں بہت بڑھ گیا ہے۔‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.